( رضوان نقوی ) حکومت پنجاب نے دس افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے، سیدعثمان حسین کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئیں۔
حکومت پنجاب نے اے سی نارووال عمر افتخار شیرازی کا تبادلہ کرکے انکی خدمات محکمہ فوڈ کے حوالے کردی ہیں۔ سیدہ تہنیت بخاری اے سی نارووال تعینات جبکہ وقار حسین کو محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی ایس او عامر محمود کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی وزیرآباد اور محمد طیب کو اے سی ہارون آباد سے تبدیل کرکے محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کامران بشیر کو اے سی ہارون آباد، اے سی جتوئی زریاب ساجد کو محکمہ فوڈ جبکہ اظہر طارق کو اے سی جتوئی تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ساجد محمود بابر کی خدمات کمشنر لاہور جبکہ سید عثمان حسین کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئیں ہیں۔