سی سی پی او کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس, اہم احکامات جاری

سی سی پی او کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس, اہم احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سی سی پی او عمر شیخ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں سی سی پی او نے کہا کہ قبضہ گروپ کی پشت پناہی والے افسران قبلہ درست کریں،قبضہ کیس میں کوئی نہیں بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ایس ایس پی فیصل شہزاد کے علاوہ ڈویژنل افسران سمیت تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، اجلاس میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، سی سی پی اوعمرشیخ نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروپ کی پشت پناہی والے افسران قبلہ درست کریں۔

عمر شیخ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ خالد فاروق کو کلوز کردیا،خالد فاروق کو آئندہ فیلڈ پوسٹنگ نہ دینے کی سفارش کر دی جبکہ ایس ڈی پی او نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ کو وارننگ بھی دی گئی،انچارج انوسٹی گیشن ،انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ راوی روڈ کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے۔
سی سی پی اوعمرشیخ کا کہناتھا کہ نوٹس کا فیصلہ 7 دن کے اندر کر تے  سزا کا تعین کیا جائے،تمام کریمنلز کا مکمل ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت کی، عمر شیخ کا کہناتھا کہ لاہور پولیس کو ٹیکنالوجی بیسڈ فورس بنایا جائے گا، قبضہ گروپوں کے خلاف گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا،مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا، سی سی پی او کا مزید کہناتھا کہ قبضہ کیس میں کوئی نہیں بچے گا،تندی ڈور کے کارخانوں، مینو فیکچرر،امپورٹرز کےخلاف اقدامات کا حکم بھی دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer