کورونا وائرس حملوں کا دوسرا مرحلہ، ڈاکٹرز بھی زد میں آگئے

کورونا وائرس حملوں کا دوسرا مرحلہ، ڈاکٹرز بھی زد میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کورونا وائرس حملوں کا دوسرا مرحلہ، ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع، پمز ہسپتال میں او  پی ڈیز کُھلنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، وائی ڈی اے او  پی ڈیز میں سماجی فاصلوں کی کُھلے عام خلاف ورزی سے 11 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی پکڑ میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس حملوں کا دوسرےمرحلے   کا  آغاز ہوچکا ہے اور ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع ہوگئے ہیں، پمز ہسپتال میں او  پی ڈیز کُھلنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور  وائی ڈی اے او  پی ڈیز میں سماجی فاصلوں کی کُھلے عام خلاف ورزی سے 11 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی پکڑ میں آگئے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن( وائی ڈی اے) کا کہنا تھا تھا   ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود متعدد ہیلتھ کئیر ورکرز میں کووڈ کی واضع علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے انتظامیہ کی او پی ڈیز کے حوالے سے حکمت عملی پر خدشات کا اظہار کیا گیا،  گزشتہ ایک ہفتے میں متعدد ڈاکٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ کیے جاسکے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن( وائی ڈی اے) کا مزید کہنا تھا کہ  او  پی ڈیز میں رش کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے کے خطرات منڈلانے لگے  ہیں، صورتحال کی سنگینی علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی۔

 دوسری جانب رینڈم سیمپلنگ کے دوران چوبیس گھنٹے میں مزید 4 طلبا کے   کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے اب تک کورونا کی تشخیص کیلئے صوبے بھر کے 987 تعلیمی اداروں سے 60321 سیمپل حاصل کئے گئے جن میں سے اب تک مجموعی طور پر 129 طلبا کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں

Shazia Bashir

Content Writer