ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلال چودھری پر تشدد، عائشہ رجب نے خاموشی توڑ دی

طلال چودھری پر تشدد، عائشہ رجب نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ن لیگی رہنما طلال چودھری پرتشدد کے معاملے پر ایم این اے عائشہ رجب نے ٹویٹ کیا، واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر تشدد کے واقعہ کے بعد  تحقیقات کے لئے پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوں گے، لیگی ایم این اے عائشہ رجب نے بھی اس حوالے سے اہم ٹویٹ کیا۔ان کا کہناتھا کہ آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی۔

میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

دوسری جانب  پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ٹیم کچھ دیر بعد عائشہ رجب کے گھر پہنچ گئی،اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے ساتھ عائشہ رجب کے گھر پہنچیں، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن آفتاب وسیم ، ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول اور چوکی انچارج 208 چک بلال کمیٹی ممبر ساتھ  ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer