عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے ساتھ ویڈیووائرل

عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے ساتھ ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ٹی وی ڈراموں  کی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، گزشتہ روزان کی اپنی چھوٹی بہن کیساتھ تصویریں وائرل ہوئیں جن کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکستان شوبز انڈسٹری ٹی وی ڈراموں میں ایک بااعتماد،باصلاحیت اور کمال اداکاری کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرتےاپنی اداکاری کے اثرات سے مداحوں کو سحر میں مبتلا کیا،اداکارہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر چھوٹی بہن حبا خان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیو اپ لوڈ کیں۔

تصویروں میں اداکارہ عائزہ خان  دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کی بہن بھی ان کے ساتھ موجود ہے، تصویریں ایک مشہور برانڈ کے لیے ماڈلنگ کے دوران بنائیں گئیں ان میں حبا خان بھی ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

عائزہ کی بہن حبا خان کی تصاویر ناصرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

قبل ازیں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ماضی کو یاد کرتے زمانہ تعلیمی کی تصویر شئیر کی تھی، تصویر میں سیاہ رنگ   گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے،شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کے ساتھ والدین بھی ہیں، اداکارہ کے چہرے پر مُسکراہٹ ہے جس سے اُن کی تصویر مزید دلکش نظر آرہی ہے۔عائزہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer