سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، خواتین کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ایک خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں بتایا گیا کہ عبدالحفیظ نامی شخص انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر رہا۔ ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا جس میں ثابت ہوا کہ ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سرفراز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحفیظ خواتین کو سوشل میڈیا کی مدد سے بلیک میل کر رہا تھا جس پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔