ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز جیل میں بڑی سہولت سے محروم

مریم نواز جیل میں بڑی سہولت سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) جیل حکام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر، مریم نواز جیل میں ہفتے کے ایک روز اپنے والد میاں نوازشریف سے ملاقات کرسکیں گی۔

مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کردیا ہے۔ مریم نواز سے صرف عزیزواقارب ہی ملاقات کرسکیں گے، جیل کے اندر حمزہ شہباز تو نواز شریف سے ملاقات نہیں کرسکے لیکن مریم نواز اپنے والد سے ہفتے میں ایک دفعہ مل سکیں گی۔

مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات جیل مینیوئل کے مطابق ملاقات کرسکیں گی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے تاحال بی کلاس کی درخواست نہیں ملی جیسے ہی موصول ہوگی حکومت کو بھجوادی جائے گی۔