عوام کیلئے نوید، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے نوید، سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو پچاس روپے کی کمی ہوئی۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں فی تولہ سونا تین سو پچاس روپے سستا ہوا، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ستاسی ہزار چھ سو روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اسی ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوئیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں دس ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار چار سو چھیانوے ڈالر ہے۔