ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا؛ سلمان علی آغا

بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا؛ سلمان علی آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ 

قومی ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایشیاءکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ 

سلمان علی آغا نے کہا کہ گراؤنڈ کے اوسط اسکوار سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں، میری کوشش ٹیم کو جیتوانے کی ہوگی۔ 

انہوں نے کہاکہ بابراعظم کے پاس سو سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے، وہ ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، ان کی شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ 

ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ مائیک حیسن مجھے پیغام نہیں بھیجتے، میں خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو باؤلنگ ضرور کروں گا۔ 

سلمان علی آغا نے کہا کہ ڈیتھ باؤلنگ میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے، بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے،عبدالصمد، حسن نواز، محمد نواز پاورہٹنگ کےلیے استعمال ہوں گے۔