ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای بزنس ؛وزیر اعلی ٰ کا تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم;دو ہفتوں کی ٹائم لائن مقرر

ای بزنس ؛وزیر اعلی ٰ کا تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم;دو ہفتوں کی ٹائم لائن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ای بزنس کیلئے دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی
پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجراء پر اظہار مسرت کیا ۔ 
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بز پورٹل پر سرکاری محکموں سے این او سی آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ای بز پورٹل 2878درخواستیں موصول،1130 پر منظوری دی گئی۔
وزیراعلی نے تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام محکموں اوراتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ ای بزنس کی زیر التواء درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر فوری فیصلے کرنے کی ہدایت کی اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام اداروں کو مقررہ وقت کے اندرکیس پراسیس کرنے کا حکم دے دیا۔
ای بزنس کیلئے پی آئی ٹی بی میں سپیشل سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈیجیٹل سسٹم سے نابلد کاروباری افراد کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہاای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔
ہر 15دن بعد وزیراعلیٰ خود ای بزنس کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرخ فیتے کا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس سے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے۔کاروبار کے پھیلاؤ کیلئے سسٹم کی کمزوریاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری رہے گا۔ملک،حکومت اور سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہیے۔
 مریم نواز شریف نے کہا کاروبار کیلئے این او سی وغیرہ ملنے پر سالوں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے حوصلے بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ہر شہری کے دل میں ریاست ماں کے جیسی ہونا کا احساس ضروری ہے۔عوام کیلئے سہولت اور آسانی کا ماحول پیدا کرنے چاہتے ہیں۔جائزہ کام کیلئے سفارش، رشوت اور خواری حکومت کی ناکامی کے مترادف ہے۔ حکومت عوام کا کام کرنے کیلئے ہوتی ہے روکنے کیلئے نہیں۔ لوگوں کے کام کرپشن کی نظر ہونا بدقسمتی ہے۔کسی کا جینوئن کام ہونابھی معجزہ لگتا ہے،یہ تصور ختم کرنا ہوگا۔ای بزنس میں شکایت ناقابل برداشت ہوگی۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی نے ای بزنس پر تفصیلی بریفنگ دی۔لندن سے کاروبار کیلئے آنے والے شہری کاشان کا24گھنٹے کے اندر این او سی کے حصول پر خوشگوار حیرت کا اظہار کای ۔برطانوی شہری کاشان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔برطانوی شہری کاشان نے ای بزنس سے مستفید ہونے کی پوری رو داد سنائی ۔کاشان نے کہا عام شہری یہ توقع ہی نہیں کرسکتا تھا کہ اتنی جلدی سارے کام ہوجائیں گے۔اتنی جلدی کام ہونے پر لوگوں نے کہا کہ شاید آپ کے پاس سی ایم کی سفارش ہوگی۔