جنید ریاض :تعلیمی بورڈز نے نتائج کی معلومات کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سسٹم کے تحت اب طلباء اپنے نتائج والدین سے نہیں چھپا سکیں گے، کیونکہ نتائج والدین کے شناختی کارڈ نمبرز کے ذریعے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر نہم اور دہم کے نتائج میں شامل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر بھی یہی پالیسی نافذ کی جائے گی۔
لاہور بورڈ کے تحت ہر سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں 10 لاکھ سے زائد طلباء حصہ لیتے ہیں۔
نئے فیچرز آئندہ تعلیمی سال 2026 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔