ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں ای چالان سسٹم کا افتتاح

 شہرِ قائد میں ای چالان سسٹم کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کو خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے چالان پر وارننگ دی جائے گی اور دوسری بار 20 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12 ہزار  تک بڑھائی جائے گی جب کہ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کیلئےٹریکس سینٹرسے رجوع کرسکتے ہیں، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔