سٹی42: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
سونا مجموعی طور پر 11 ہزار روپے سستا ہو گیا۔ خالص 24قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔22قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 82 ہزار 425 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ نیچے آئے ہیں۔