ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتے کے کاٹنے سے اہم کھلاڑی ویمن بگ بیش لیگ سے باہر

کتے کے کاٹنے سے اہم کھلاڑی ویمن بگ بیش لیگ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آسٹریلین ویمن کرکٹر اپنے ہی پالتو کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی  چند روز قبل  اپنے کتوں کی لڑائی چھڑوا رہی تھیں کہ اچانک اسی دوران ایلیسا ہیلی کو  ان کے پالتو کتے نے انگلی پر کاٹ لیا جس کے باعث وہ ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں ہیں۔

ویمن بگ بیش لیگ کھیلنے سے متعلق کرکٹر ایلیسا ہیلی کا  کہنا ہے کہ یہ ایسی خبر ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی، مجھے سڈنی سکسرز سے پیار ہے، میں ویمن بی بی ایل کھیلنا چاہتی تھی لیکن میرا اب فوکس جلد فٹ ہونے پر ہے، میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔