خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو راحت بیکری کے باہرجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتارپی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت کے بعد  نئے مقدمہ میں گرفتاری کا معاملہ۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر  خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ  کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی تفتیشی افسر  انسپکٹر نوید انجم اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ملزمہ خدیجہ شاہ کے گھر پر پی ٹی آئی رہنماؤں  کی بغاوت بارے ملاقات ہوتی رہی ہے ،تفتیشی افسر تین شریک ملزمان کے بیانات موجود ہیں کہ خدیجہ شاہ کے حکم پر جلاؤ گھیراؤ  کیا۔

 خدیجہ شاہ نے عدالت کی اجازت سے  روسٹرم پر گفتگو  کی جس میں انھوں نے کہا کہ میری پانچ سال کی بیٹی مجھ سے  چھ ماہ سے دور ہے، پلیز عبہر گل صاحبہ مجھے گھر جانے دیں۔

 خدیجہ شاہ  نے مزید کہا کہ تین شریک ملزمان کبھی میری گھر نہیں آئے تفتیشی جھوٹ بول رہا ہےجس پر  فاضل جج نے کہا کہ یہی بات آپ پولیس کو دیں تاکہ تفتیش مکمل ہو سکے۔

خدیجہ شاہ نے کہا کہ عبہر گل صاحبہ مین چھ ماہ سے جیل میں سڑ رہی ہوں مجھے باہر نکالیں جس پر عدالت نے کہا کہ  پرہشنذ نہ ہو جلد مقدمات کا ٹرائل شروع ہو جائے گا اور فیصلہ ہو جائے گا ، خدیجہ  شاہ کے وکیل نے استدعا  کی کہ خدیجہ شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ضمانت منظور ہونے کے بعد بدنیتی کی بنیاد پر تیسرے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ خدیجہ شاہ کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی  گاڑیاں جلانے کے کیس میں پیش کیا گیا ہے،گاڑیاں جلانے کا تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 109/23 درج ہے جبکہ خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس  اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔