ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 1663 ڈالر فی اونس ہے۔