ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا۔
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔