آریان خان اور اننیا پانڈے کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک

Aryan Khan- Ananya Panday
کیپشن: Aryan Khan- Ananya Panday
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان اور اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ویڈ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان نے اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی ہے، آریان خان نے اچیت کمار سے80,000 بھارتی روپے کی منشیات (ویڈ) منگوائی تھیں۔

آریان کے فون سے برآمد ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا میں دو اور افراد کے ساتھ بھی آریان کی گروپ چیٹ میں منشیات کے بارے میں گفتگو سامنے آئی ہے، اس کے علاوہ 18 مئی 2021 کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں آریان خان نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی۔این سی بی کو اننیا پانڈے کے علاوہ تین دیگر مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ بھی آریان خان کی چیٹس تک رسائی حاصل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer