راؤ دلشاد حسین: طویل عرصے سے غائب ملازمین کی ہمیشہ کے لیے چھٹی ہوگئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت غیر حاضر 198ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیا۔ غیر حاضر ملازمین کی کو برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت غیر حاضر 198 ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ فارغ کیے گیے 198 ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر تھے۔ غیر حاضر ملازمین شہر کے مختلف ٹاؤنز میں مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے۔
گھوسٹ ملازمین قومی خزانے کے نقصان کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔ تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں، مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کر دیا جائے گا۔ بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی مکمن بنائی جا سکتی ہے۔
رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اگر صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں اطلاع کریں۔ شکایات و تجاویز کے لیے 1139ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔