ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Rizwan-Babar
کیپشن: Rizwan-Babar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم (سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا,  رضوان اور بابر بطور پارٹنرز ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی.

 اعداد و شمار کے مطابق دونوں نے 17 مرتبہ پارٹنرشپ لگائی اور  مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے،دونوں کے درمیان چار مرتبہ سنچری، تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنرشپ بنی، رضوان اور بابر کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں، بابر اعظم اور رضوان کی شراکت کا اوسط 63.06 ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کچھ ہدایات دے رہے ہیں ،عقب میں موبائل فون کی لائٹس روشن ہیں جس سے ایسا منظر تشکیل پارہا ہے کہ جیسے بابر اعظم ستاروں کی جھرمٹ میں کھڑے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسی خیز مقابلے میں 5 وکٹؤں سے شکست دی،پاکستان نے 135 رنز کا  ہدف 8 گیندیں قبل مکمل کرلیا تھا،محمد رضوان نے 33رنزکی شاندار اننگزکھیلی، شعیب ملک  اور آصف علی کے ناقابل شکست27رنز نے کیویز کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer