ساٹھ سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی پڑ گئی

ساٹھ سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:کہتے ہیں کہ کوئی بھی بے وقت کا م مناسب نہیں ہوتا ،چاہے وہ شادی ہو  یا کوئی اور کام۔ایک شخص نے ساٹھ سال کی عمر  میں ماتھے پر سہرا سجایا پھر اس کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ وہ اس بے وقت شادی کے لڈو کو یاد کرکے ساری عمر مٹھاس نہیں کڑواہٹ محسوس کرتا رہے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق قنوج کے رہائشی 4 بیٹیوں کے باپ راجیندر کی بیوی کا 6 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ 4 ماہ پہلے اس کے چچا زاد بھائی نے مشورہ دیا کہ تنہائی دور کرنے کیلئے دوسرے شادی کرلے۔ راجیندر نے چچیرے بھائی کے کہنے پر 4 ماہ قبل شادی کرلی۔

شادی کے بعد نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک شخص بھی راجیندر کے گھر رک گیا۔ سہاگ رات کو وہ شخص اچانک نوبیاہتا جوڑے کے گھر آیا اور دلہن سے کہا کہ اس کی ماں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ یہ سنتے ہی دلہن فوری اٹھی اور کچھ نقدی لے کر ماں کا پتہ لینے چلی گئی۔ دلہن نے زیور بھی پہنے ہوئے تھے، اس دن کے بعد سے دلہن واپس نہیں آئی۔
 
60 سالہ راجیندر نے 4 ماہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے چچا زاد بھائی اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer