ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ،لاہور کے ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

کورونا کیسز میں اضافہ،لاہور کے ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو ہسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔


میو ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔  ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 27133کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 773 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 400 کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ ملک میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 750 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے،اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار ہے،جبکہ 4 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس ہوچکا ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer