ہال روڈ پر تاجر قتل

 ہال روڈ پر تاجر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)تھانہ قلعہ گجرسنگھ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہال روڈ کا تاجر قتل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گھوڑے شاہ کا رہائشی محمد آ صف ہال روڈ میں اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ مدینہ سنٹر کے قریب ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے 45 سالہ آصف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا،مگر جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،تاہم لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  شاہ عالم مارکیٹ میں لین دین کے تنازعہ پروہاب نامی ملزم نے تاجر ملک رضوان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی تھی، تاجر ملک رضوان نے وہاب سے 75 لاکھ روپے لینے تھے اور رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزم وہاب نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کر لی تھی۔

ملزم وہاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سربازار اسلحہ کی نمائش بھی کرتا رہا جبکہ اسلحہ تھامے ملزم کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی تھی۔ملزم وہاب اسلحہ کی نمائش کرتے اور پھر ہوائی فائرنگ کر کے شاہ عالم مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیلاتا رہا،موچی گیٹ تھانہ جائےوقوع سے چند قدم کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ تاجرملک رضوان کی درخواست پر موچی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں تاحال نہیں آ سکے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور  میں قتل، چوری، ڈکیتی، زہزانی جیسی متعدد وارداتوں نے عوام میں خوف پھیلا رکھا ہے جس سے خواتین اور بچے بھی غیر محفوظ ہیں،بروقت کارروائی تو کی جاتی مگر چند روز بعد ملزمان ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں اور پھر نئے سرے سے جرائم کی داستانیں رقم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer