( سٹی 42 ) محسن کمال نےاپنے جسم کے اعضاء نواز شریف کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سوات سے تعلق رکھنے والے متوالے نے میاں نواز شریف اپنا جسم دینے کا اعلان کیا۔ محسن کمال نے اپنا بیان حلفی نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کو جمع کرا دیا۔ محسن کمال کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کا اپنے والد کی طرح احترام کرتا ہوں۔
متوالے کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لہو کا ایک ایک قطرہ اور ہر اعضاء نواز اپنے قائد کی صحت پر قربان کرنے کیلئے تیار ہوں۔