ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 10 سال سے کم عمر بچے غیر محفوظ

پنجاب میں 10 سال سے کم عمر بچے غیر محفوظ
کیپشن: City42 - Lahore Punjab Child Abuses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب میں درندگی اور حیوانیت چھا گئی، 10سال سے کم عمر بچے غیر محفوظ ہوگئے۔ رواں سال زیادتی کے 1214 واقعات رونما ہوئے جبکہ 14 بچے اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پنجاب انوسٹی گیشن برانچ کے مطابق دس سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں گزشتہ سالوں کی نسبت خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 1214 بچوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 14 کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، زیادتی و بدفعلی کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 102 بچوں سے بد فعلی جبکہ 97 بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور 4 بچوں کو قتل کیا گیا۔ گوجرانولہ میں 198، شیخوپورہ ریجن میں 165 واقعات پیش آئے جبکہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں 133، بہاولپور ریجن میں 116، ساہیوال میں 62، سرگودھا ریجن میں 40، فیصل آباد ریجن میں 118 اور راولپنڈی ریجن میں 82 واقعات سامنے آئے۔

اس سے پہلے آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ ایسے افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں درج کیا جائے کہ یہ مقدمات میں ملوث ہے جبکہ دفعہ 311 بھی ایسے مقدمات میں شامل کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer