ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ؛ 22 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ؛ 22 خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیکیورٹی فورسز  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک کردیے ۔

آپریشن 26 نومبر کو کیا گیا،علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ہلاک دہشت گرد بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام ہوا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت کیا گیا۔

پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔