ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد، بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے

پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد، بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ آج یا کل کے دوران کہیں بھی بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔