ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا

27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: 27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے ستائیسویں ترمیم اور مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم چیلنج کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دی جائے، ترمیم  مفاد عامہ میں نہیں کی گئی۔

درخواست کے مطابق ترمیم کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے تعلق نہیں، متوازی نظام انصاف عوام کے مفاد میں نہیں۔

درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer