سٹی 42 : نئے چاول کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔
100 روپے اضافے سے 25کلوگرام چاول کا تھیلا 7900 روپے کا ہوگیا، جبکہ 4 روپے اضافے سے نئے چاول 316 روپے فی کلوگرام فروخت ہونے لگے۔
صارفین کی جانب سے چاول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پرانے چاول 360 روپے سے 560 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔