ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

160 کنال اراضی منتقلی کا معاملہ،  فریقین کو نوٹس جاری

160 کنال اراضی منتقلی کا معاملہ،  فریقین کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے نارووال میں 160 کنال اراضی ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے نام منتقل کرنے کے معاملے میں دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نارووال سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
 جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے شہری مقصود گورایہ کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ"عدالت عالیہ نے اس 160 کنال اراضی سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔""یہ اراضی فوجی الاٹمنٹ ہے اور بارڈر ایریا کمیٹی کا این او سی بھی ہمارے نام ہے۔""2004 سے اس زمین کا قبضہ بھی ہمارے پاس ہے۔"انہوں نے مزید بتایا کہ"حکم امتناعی کے باوجود ڈپٹی کمشنر نارووال نے انتقال پاس کیا۔"
"اراضی کا انتقال ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے نام کیا گیا۔""ڈپٹی کمشنر نارووال اور ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ سمیت دیگر نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔"درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ:ڈپٹی کمشنر نارووال اور دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer