ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت مجرم کی 3 سال سزا معطل کر دی اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے مجرم سلمان مرتضی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی. سماعت کے دوران مجرم کے وکیل میاں دائود نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں 3 سزا دی. یہ حقیقت ہے کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے مدعی اور متاثر فریق نے تسلیم کیا کہ مجرم نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا. وکیل کے مطابق پراسکیوشن ٹرائل میں ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکی، پھر بھی عدالت نے سزا سنا دی. وکیل نے دعوی کیا کہ مجرم کی والدہ کی پراپرٹی ہتھیانے کیلئے رشتہ داروں نے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت 3 سال یا اس سے کم سزا ہو تو مجرم سزا معطلی اور ضمانت کا حقدار ہے.دو رکنی بنچ نے ریکارڈ دیکھنے اور تفصیلی دلائل کے بعد 1 لاکھ مچلکوں کے عوض سزا معطل کر دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App