ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبے کی زیر التوا ادائیگیوں پر ایل ڈی اے کو مالی بحران کا سامنا

اورنج لائن منصوبے کی زیر التوا ادائیگیوں پر ایل ڈی اے کو مالی بحران کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دورِ نایاب :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو اورنج لائن منصوبے کی زیر التوا ادائیگیوں کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ہے.

 ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) کے درمیان فنڈز کی واپسی پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایل ڈی اے نے چھ ماہ قبل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے 7 ارب روپے سے زائد فنڈز واپس مانگے تھے، جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مؤثر جواب دینے کے بجائے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے ہاؤسنگ اور فنانس کے دیگر راستے تجویز کیے۔

زیر التوا ادائیگیوں کا جواب نہ ملنے پر ایل ڈی اے نے کنٹریکٹرز کی ریٹینشن فنڈز کا تقاضا کیا، جس میں حالیہ مراسلے کے مطابق 7 ارب کے بجائے 2 ارب 10 کروڑ روپے کی ریٹینشن فنڈز کی درخواست کی گئی۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کے مطابق، زیر التوا فنڈز میں فارن اور نان فارن فنڈنگ کی تقسیم کا کوئی تعلق نہیں، تاہم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فنڈز مزید التوا میں ڈالنے کے لیے کچھ شرائط عائد کی ہیں۔ اس سے قبل ایل ڈی اے نے فارن اور نان فارن فنڈنگ کو الگ کرنے کا بھی تقاضا کیا تھا۔

یہ معاملہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں کے حوالے سے سنگین مالی اور انتظامی چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔