ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے  5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور  این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2025-11-27/421643_6076523_updates.jpg

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پرکامیاب 7 امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن نے پی پی 73  سے میاں سلطان علی ، پی پی 87 سے علی حیدر نور ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز ، پی پی 116 سے احمد شہریار، پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 206 میاں علمدار عباس سے  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہےکہ  قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں 12 سے امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک امیدوار کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer