ویب ڈیسک :امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سکیورٹی اورسکریننگ کے موجودہ پروٹوکولز کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ اس وقت بحال کی جائے گی جب حفاظتی اقدامات کے معیار کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے بڑی تعداد میں افغان شہری امریکا میں پناہ اور مستقل سکونت کے خواہشمند ہیں، تاہم موجودہ فیصلے سے ان کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔