ہدایتکار یعقوب نور کی نئی کامیڈی فلم پروگرام تو وڑ گیا کا آغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ہدایتکار یعقوب نور کی نئی کامیڈی فلم پروگرام تو وڑ گیا کا آغاز ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم کی پہلی عکسبندی کی گئی جس میں فنکاروں نے گانا فلمبند کروایا، گانے کی کوریوگرافی پپو سمراٹ نے کروائی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار سردار کمال ، ظفر ارشاد ، گڈو کمال ، سجاد شوکی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ 

ہدایتکار یعقوب نور کا کہنا ہے کہ فلم کی مسلسل عکسبندی کی جائے گی اور اسی سال فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔