طلبا کیلئے اچھی خبر، اب ملے گا 3 ہزار روپے وظیفہ

Waseela Program
کیپشن: Schools Student
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دے دی، وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔ طالبات کو تین ہزار جبکہ طلبا کو 2500 روپے کا وظیفہ ملے گا۔
 پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو بی آئی ایس پی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو وظیفہ ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔