ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Pakistan vs West Indies
کیپشن: Pakistan vs West Indies
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاْ شیمرون ہٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نائب کپتان شائی ہوپ ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں، ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر