سرکاری سکول ہفتے میں کتنےدن بند رہیں گے؟

 School closed due to smog
کیپشن: School closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر عمل کا آج پہلا روز ، تمام سکول بند ،سکولوں کو بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر آئندہ 15 جنوری تک 3 روز بند رکھنے کے نوٹی فکشن پر عملدرآمد کا آج پہلا روز ہے۔

نوٹی فکشن کے مطابق پرائیویٹ سکول تین روز ہفتہ ، اتوار ، پیر کے روز بند رہیں گے،سرکاری سکول چونکہ صرف اتوار کی چھٹی ہوا کرتی تھی اس لیے سرکاری سکول صرف ہفتہ اور اتوار دو روز بند رہیں گے،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹی فکشن پر اعتراض بھی ظاہر کیا گیا۔

طالبعلموں کا کہنا تھا کہ کیا سموگ صرف انہی تین روز زیادہ ہوتی ہے،چھٹیوں کے باعث تعلیمی حرج بہت زیادہ ہو رہا،اگر سموگ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تو چھٹیوں میں توسیع بھی متوقع ہے،احکامات کے خلاف کوئی سکول کھلا پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں نجی سکول کی فیسیں تو پوری ہی دینی پڑے گی جب کہ ورکنگ آورز میں کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح اساتذہ کا پریشانی ہے کہ طلبا کاسلیبس کیسے مکمل ہوگا۔

تعلیمی اداروں کی بندش نے والدین اور اساتذہ کی پریشانی بڑھا دی ہے، جو مشکل سے بچوں کو پڑھائی کی جانب راغب کرتے ہیں پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتا ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی تحفظات ہیں جو سکولوں کو بند کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer