ناجائز اسلحہ کی ویڈیو بناکر نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

Aerial firing is shooting, using fire arm
کیپشن: accused arrested
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)گڑھی شاہو پولیس کارروائی،شو آف ویپین اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،گڑھی شاہو پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کےمطابق گڑھی شاہو پولیس نےکارروائی کرتےشو آف ویپین اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیا،ترجمان پولیس نے کہا کہ گڑھی شاہو پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف رائفل،223 بور رائفل،بریٹا پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزموں میں آصف عرف بابو عثمان اور اسامہ شامل ہیں۔

دوسری جانب شیراکوٹ پولیس نےکارروائی کے دوران  ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا،ملزم نےاسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی،ملزم ثمران کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل و گولیاں برآمد  کرلی گئیں۔

ایس ایچ او شیراکوٹ کا کہناتھا کہ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا گیا,ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتےانوسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer