شہرکے تھانوں میں ایک بار پھر تبدیلی آگئی

شہرکے تھانوں میں ایک بار پھر تبدیلی آگئی

(عابد چودھری)ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے25 تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔18 تھانوں میں خالی سیٹوں پر نئے افسران تعینات جبکہ 7ایس ایچ اوز کے مقام تعیناتی میں ردو بدل کر دیا گیا۔

تفیصلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے پولیس لائنز سے سب انسپکٹر حافظ صداقت علی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ،انچارج چوکی سپر ٹاؤن سب انسپکٹر افتخار عالم کوایڈیشنل ایس ایچ او سند ر،پولیس لائنز سے انسپکٹر ابرار حسین رضوی کو ایس ایچ او چوہنگ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران انوار ایڈیشنل ایس ایچ او لوہاری گیٹ،انچارج چوکی ایف سی کالج سب انسپکٹر حسین زبیر ایڈیشنل ایس ایچ او یکی گیٹ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر حافظ صداقت علی ایڈیشنل ایس ایچ او بھاٹی گیٹ،ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد رشید ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور پولیس لائنز سے سب انسپکٹر اویس تصور کو ایڈیشنل ایس ایچ او شادمان تعینات کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے انچارج چوکی مین مارکیٹ سب انسپکٹر شہریار ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرخضر حیات ایڈیشنل ایس ایچ او ہنجر وال جبکہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عثمان یونس کوایڈیشنل ایس ایچ او مناواں،پولیس لائنز سے انسپکٹر نعیم انورایس ایچ اوباٹاپور جبکہ سب انسپکٹر آصف جبار ایڈیشنل ایس ایچ او مزنگ اور انچار ج چوکی بیگم کوٹ سب انسپکٹرفاروق اعظم کوایڈیشنل ایس ایچ اوسرور روڈ،انچارج چوکی پھلروان سب انسپکٹر محمد آصف ایڈیشنل ایس ایچ اوہربنس پورہ اور انچارج چوکی سبزی منڈی (نشترکالونی)سب انسپکٹر وقاص حسین ایڈیشنل ایس ایچ اوملت پارک اور پولیس لائنزسے سب انسپکٹر عدیل انجم کوایڈیشنل ایس ایچ اوگلشن راوی تعینات کیا گیا۔

ایس ایچ او لٹن روڈ انسپکٹرمدثر اللہ کو ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ اورایس ایچ اویکی گیٹ انسپکٹر عدیل سعیدکوایس ایچ او باغبانپورہ تعینات کر دیا۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر لیاقت علی کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زارتعینات۔ایڈیشنل ایس ایچ او شادمان سب انسپکٹر رضا عباس کوایڈیشنل ایس ایچ اواچھرہ تعینات کر دیا۔۔ایڈیشنل ایس ایچ اوگڑھی شاہو سب انسپکٹر زاہد محمودکو ایڈیشنل ایس ایچ او لاری اڈہ اورایڈیشنل ایس ایچ اولیاقت آباد سب انسپکٹر محمد زبیرکو ایڈیشنل ایس ایچ او گڑھی شاہو تعینات کیا گیا۔

ایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر سہیل اخلاق ایس ایچ او فیکٹری ایریا جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اوگڑھی شاہو سب انسپکٹر زاہد محمود ایڈیشنل ایس ایچ او لاری اڈہ اورایڈیشنل ایس ایچ اولیاقت آباد سب انسپکٹر محمد زبیرکو ایڈیشنل ایس ایچ او گڑھی شاہو اورایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر سہیل اخلاق کو ایس ایچ او فیکٹری ایریا جبکہ ایس ایچ او گڑھی شاہو انسپکٹر مسعودالرحمٰن کو ایس ایچ او ساندہ تعینات کر دیا ۔۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔