نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے  اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق میجر (ر) اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں، میجر (ر) اعظم سلیمان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرکے سیکرٹری داخلہ جبکہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا تھا، آج میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer