ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت کے 16 دیہات بجلی سے محروم

صوبائی دارالحکومت کے 16 دیہات بجلی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب کے 3 لاکھ 25 ہزار گھرانے بجلی کی بنیادی ترین سہولت سے محروم، لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں افراد بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور، محکمہ توانائی کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور صوبہ پنجاب کے  6 ہزار 5 سو دیہات تاحال بجلی سے روشن ہونے کے منتظر ہیں۔

محکمہ توانائی نے آف گرڈ اور بیڈ گرڈ سے متعلق حکومت کو مفصل رپورٹ پیش کردی جس میں کھربوں روپے بھی پنجاب کو روشن نہ کر سکے اور ہزاروں دیہات تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 6 ہزار 5 سو دیہات تاحال بجلی سے روشن ہونے کے منتظر ہیں، پنجاب کے 3 لاکھ 25 ہزار گھرانے بجلی کی بنیادی ترین سہولت سے محروم ہیں، لاہور بھی اندھیرے کی دوڑ میں پیچھے نہ رہا، 16 دیہات زمانہ قدیم کا منظر پیش کرتے بجلی سے محروم ہیں، بجلی سے محروم دیہاتوں میں سب سے پہلا نمبر بہاولپور کا ہے جہاں 1286 دیہات اندھیرے میں ڈوبے ہیں، بہاولنگر میں 1239، مظفر گڑھ میں 968 اور لیہ میں 648 دیہات بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ توانائی کے حکام کے مطابق مذکورہ گھروں کے آنگن کو روشن کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی سے محروم علاقوں میں جلد سولر پینل کی تنصیب کا آغاز کیا جائے گا۔

حکام کا کہناہے کہ32 ارب روپے سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سولر پینل لگائے جائیں گے

Sughra Afzal

Content Writer