ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کو مذہبی آزادی حاصل ہے: گورنر پنجاب

پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کو مذہبی آزادی حاصل ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، حکومت سکھوں کی فلاح وبہبود کے لئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔

گورنر ہاؤس میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بابا گرونانک کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے بھی قابل احترام ہے۔ بابا نانک سب کے سانجھے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سکھ گردواروں کی تعمیر نو کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت سکھوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پاکستان میں سکھوں کو جی آیانوں کہتے ہیں۔

گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہلال احمر کے نو منتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر غیر جانبداری، خود مختاری اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر فلاح انسانیت کے لئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں ہلال احمر نے جو مقام حاصل کیا ہے وہ کسی اور سوسائٹی نے حاصل نہیں کیا۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات اور رضا کار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ الحمرا ہال میں سمیڈا کے زیراہتمام ایس ایم ای کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک کو معاشی بدحالی اور غربت کی دلدل سے نکالا جائے۔

  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ کانفرنس سے سمیڈا کے سی ای او شیر ایوب خان، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی  کے ڈائریکٹر محمد اسلم، بلغاریہ کی مارین اور کے ایم شین نے بھی خطاب کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer