سٹی42:لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب صفائی مشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر فیلڈ میں متحرک رہے اور انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ستھرا پنجاب کے تحت جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ صفائی کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے،،، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے صفائی مشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہر علاقے میں بروقت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی شہر کو آلائشوں سے مکمل طور پر پاک اور صاف ستھرا بنایا جائے گا،،،دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ایل ڈبلیو ایم سی کے قائم کردہ کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی آگاہی کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App