سٹی 42: ڈرون کیمروں کے ذریعے گلیوں، سڑکوں اور ڈرینز میں آلائشوں کی مسلسل نگرانی جاری ،لاہور میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارے مشترکہ طور پر شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی نشاندہی پر فوری ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے گلیوں، سڑکوں اور ڈرینز میں آلائشوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے سکیورٹی اور ٹریفک صورتحال کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ورچوئل پیٹرولنگ افسر عید تعطیلات کے دوران مسلسل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور سیف سٹی کیمروں سے موصول تصویری رپورٹس پر فوری ایکشن یقینی بنایا جا رہا ہےجدید کنٹرول روم کے ذریعے ایل ڈبلیو ایم سی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے درمیان رابطے کو مزید موثر بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔