ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 سال  بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر   2 نئی پشتو فلموں کی نمائش

 2 سال  بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر   2 نئی پشتو فلموں کی نمائش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 2 سال  کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر    2 نئی پشتو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔ان فلموں میں ’دا کار د بد معاشی دے‘ اور ’دا دشمنی اوور‘ شامل ہیں۔ ان فلموں میں پشتو کے معروف اداکار ارباز خان، جہانگیر خان اور شاہد خان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلموں میں خاندانی دشمنیوں میں ہونے والے نقصانات پر بنی فلموں میں امن، بھائی چارے اور روایتی اقدار کا پیغام دیا گیا ہے۔ ان فلموں میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں، دشمنیوں کے نقصانات اور پشتون ثقافت کو بھی نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ 

پشتو فلمں کے شائقین کا کہنا ہے کہ فلموں کی دوبارہ نمائش سے سینما انڈسٹری میں بھی جان پڑنے کی امید ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر معیاری کہانیوں اور ثقافتی اقدار پر مبنی فلمیں بنائی جائیں تو پشتو فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج کی جانب لوٹ سکتی ہے۔