ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست

حافظ آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ حافظ آباد میں کڑیالہ کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ سہیل عادل کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقامی پولیس کے ڈی ایس پی کے مطابق سیکریٹری سہیل عادل خود گاڑی کو چلا رہے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer