سٹی 42: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز بدھ سے شروع ہوگی
تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 28 ، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔تینوں میچز رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے جن میں سے تین پاکستان نے جیتے تھے ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ
ہم نے ایک اچھا پریکٹس سیشن کیا ہے اور کھلاڑی ایک یونٹ کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔پی ایس ایل دنیا کے سب سے زیادہ مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔ اس فارم اور مومینٹم کو ہم اس سیریز میں لے جانے کی امید کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ ایک معیاری ٹیم ہے اور ہم ان سے اچھے چیلنج کی توقع کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ شائقین کو اگلے چند دنوں میں سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
بنگلہ دیش کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد سے ہمارا ٹریننگ سیشن اچھا رہا ہے اور لڑکے بہت تیز نظر آ رہے ہیں۔ہر کوئی فوکسڈ ہے اور پاکستان کے چیلنج کو سمجھتا ہےخاص طور پر ان کی ہوم کنڈیشنز میں۔یہ سیریز ہمارے کچھ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔ ہم آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھ کر اپنا کامبی نیشن تیار کررہے ہیں اس لیے یہ دورہ بہت اہم ہے۔