ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ پور کانجراں:وزیراعلی پنجاب نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا ،اے ٹی ایم کی سہولت بھی میسر ہو گی

شاہ پور کانجراں:وزیراعلی پنجاب نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا ،اے ٹی ایم کی سہولت بھی میسر ہو گی
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

ماڈل کیٹل مارکیٹ میں25ہزاربڑےجانوراورڈیڑھ لاکھ چھوٹےجانورکی گنجائش ہوگی۔74ایکڑرقبےپرقائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کیلئے20بڑےشیڈبنائےگئے،پہلی مرتبہ جانوروں کےشیڈمیں پنکھےبھی لگائےگئے۔
ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کووبائی امراض سےبچانے کیلئےقرنطینہ سنٹر بھی بنایا گیا۔بیوپاریوں کیلئے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی بنائے گئے۔
شاہ پور کانجراں میں مسجد ،واش روم وٹرنری کلینک ،ٹک شاپ ،بینک اوراےٹی ایم بھی ہوگی۔ علاوہ ازیں مویشیوں کی نقل وحمل میں آسانی کیلئے لوڈنگ ،ان لوڈنگ بےاورٹرک سینٹربھی موجود ہوں گے۔
وزیراعلی ٰ نےماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےپرشیلڈز دیں۔