ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں پارٹی سے واپسی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء شہاب عرف وفا کو قتل کردیا۔
اطلاعات کےمطابق خواجہ سرا کو ناچ گانے سے واپسی پر بدرگہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا، فائرنگ سے گاڑی ڈرائیورنوید شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق خواجہ سرا وفا کا تعلق تارو جبہ سے تھا، واقعہ کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی۔